اردو

urdu

ETV Bharat / state

مولانا کلب صادق کے لیے دعائے مغفرت - اترپردیش نیوز

ممتاز شیعہ عالم دین مولانا کلب صادق کے انتقال پر میرٹھ میں بھی ان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ساتھ ہی مولانا کلب صادق کی قوم کے لیے کی گئی خدمات کو یاد کر ان سے عبرت حاصل کرنے کی بات بھی کہی گئی۔ اس موقع پر میرٹھ کے منسبیہ عربی کالج میں قرآن خوانی کا اہتمام کرکے ان کے لیے دعائے مغفرت بھی ہوئی۔

people expressed sad and grief over the death of maulana kalbe sadique in meerut
مولانا کلب صادق: قرآن خوانی کا اہتمام کر دعائے مغفرت کے لیے دعا کی گئی

By

Published : Nov 25, 2020, 9:38 PM IST

شیعہ عالم دین مولانا کلب صادق کے انتقال سے شیعہ مسلک کے لوگوں میں ہی نہیں بلکہ تمام مسلک کے ماننے والے لوگوں میں ان کے انتقال پر غم اور افسوس کا ماحول دیکھا جا رہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

میرٹھ کے منسبیہ عربی کالج میں ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے قرآن کی تلاوت کے ساتھ ان کی مغفرت کے لیے مخصوص دعائیں بھی کرائی گئی۔ اس موقع پر مولانا کی پوری امت کے لیے کی گئی خدمات کو یاد کر ان راستوں پر چلنے کی بات بھی کہی۔

ساتھ ہی مولانا نے ملک میں قومی یکجہتی کو اور زیادہ مضبوط بنانے کے لیے سبھی مسلک اور مذاہب کے لوگوں کے درمیان فاصلہ کو کم کرنے بہت سے کاموں کو بھی انجام دیا ۔ خاص تعلیم نسواں کے فروغ میں مولانا کلب صادق کی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا ہے۔ آج ان کے جانے ملک جو خلا بنا ہے اس کو تا قیامت تک پر نہیں کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

مولانا کلب صادق کی تدفین میں ہزاروں سوگواروں کی شرکت

عالم دین مفکر قوم مولانا کلب صادق کے انتقال سے جہاں شیعہ برادری میں مایوسی دیکھی جا رہی ہے وہیں سنّی مسلک کے علاوہ اور دوسرے مذاہب کے لوگوں میں بھی ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ضرورت ہے مولانا کی تعلیم کو عام کرنے کی تاکہ ملک میں مسلکی اختلاف اور دوسرے مذاہب کے لوگوں میں بھی کوئی اختلاف نہ پیدا ہو سکے ۔ یہی مولانا کو اصل خراج ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details