اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا کے مشتبہ مریض کے آنے سے ہسپتال میں افراتفری - بہراچ کورونا وائرس خبتر

ضلع بہرائچ کے میڈیکل کالج میں آج ایک مریض میں کورونا وائرس کا شبہ ہونے کے بعد ڈاکٹروں میں ہلچل مچ گئی۔

people are in trouble due to coronavirus suspects arrives hospital
کورونا کے مشتبہ مریض کے آنے سے ہسپتال پھیلی سنسنی

By

Published : Mar 20, 2020, 8:56 AM IST

Updated : Mar 20, 2020, 9:12 AM IST

اتراکھنڈ کے روڑکی سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جو مرچنٹ نیوی میں کام کرتا ہے جنوبی کوریہ، سنگاپور ، بنگلہ دیش ہوتے ہوئے بھارت اپنے گھر آیا۔

وہ اپنی اہلیہ سے ملنے کے لئے ضلع بہرائچ آیا تھا-

اسی بیچ مریض کو سردی، زکام، بخار، کھانسی اور سانس پھولنے کی شکایت ہوئی۔

کورونا کے مشتبہ مریض کے آنے سے ہسپتال پھیلی سنسنی

محکمہ صحت نے احتیاطی طور پر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ایمبولینس سے مریض کو لے کر آئسولیسن وارڈ میں لا کر داخل کرایا جبکہ مریض کے خون کا نمونہ جانچ کے لئے لکھنؤ بھیجا گیا ۔

اس معاملے میں سی ایم ایس ڈاکٹر ڈی کے سنگھ کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ مریض بیرون متاثرہ ممالک ہوتے ہوئے بھارت پہنچا تھا۔

اس لئے اس کے اس مریض کی پوری تحقیق ہونا ضروری ہے-اس کے پیش نظر مریض کو آئسولیسن وارڈ میں داخل کرا دیا گیا ہے اور اس کے خون کا نمونہ لکھنؤ بھیجا گیا ہے ۔

ٹیسٹ کی رپورٹ کی بعد پتہ چل پائے گا کہ مریض کورونا میں مبتلا ہے یا نہیں۔ فی الحال مریض کو ائسولیٹ کیا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 20, 2020, 9:12 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details