تمام تر کوششوں کے باوجود حکومت پیچھے ہٹنے کے لیے فی الحال تیار نہیں ہے ۔کسان بھی واپسی کے مووڈ میں نہیں ہے۔
دفاتر کے اوقات میں ٹریفک جام سے عوام پریشان - نوئیڈا نیوز
زرعی قوانین کے خلاف مہینوں سے دہلی کی مختلف سرحدوں پر کسانوں کی احتجاجی تحریک جاری ہے۔
کسانوں کی بڑی تعداد اور پولیس و انتظامیہ کی بیریکیڈنگ سے عوام کو کافی دقتوں کا سامنا ہے۔صبح اور شام دفاتر کے اوقات میں دہلی جانے اور آنے والوں کو کافی مشکل حالات سے گزرنا پڑ رہا ہے۔
آج بھی صبح سے اب تک نوئیڈا سے کالندی کنج شاہین باغ کی جانب سے دہلی جانے والی شاہراہ پر طویل جام دیکھنے کو ملا۔یہاں تک کہ یمنا کے نصف بریج تک گاڑیاں قطار در قطار کھڑی تھیں۔جس سے دور تک ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔یہ کوئی ایک دن کا معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ معمول کی شکل اختیار کر چکا ہے۔عوام کو کافی اذیت سے گزرنا ہوتا ہے۔کچھ ایسے ہی حالات ڈی این ڈی کے بھی ہوتے ہیں۔