اردو

urdu

By

Published : Dec 5, 2022, 9:34 AM IST

ETV Bharat / state

Distribution of Blankets in Sambhal سنبھل میں غریبوں میں کمبل تقسیم کرتے وقت لوگ مشتعل،رہنماؤں پرغربت کا مذاق اڑانے کا الزام

سماج وادی پارٹی کے ممکنہ امیدوار شریف احمد کے کارنامے کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے، کمبل تقسیم کرنے کے لئے منعقد ایک پروگرام میں ڈھول اور پٹاخے کے سبب کمبل لینے آئے لوگ مشتعل ہوگئے اور اس مدد کو اپنی توہین اور رہنماؤں کے ذریعہ ان کی غربت کے مماثل قرار دیا، اور غرباء بغیر کمبل لئے ہی واپس چلے گئے۔ Distribution of Blankets to the Needy and Homeless

کمبل تقسیم
کمبل تقسیم

ریاست اترپردیش میں جیسے جیسے بلدیاتی انتخابات کے ایام نزدیک آرہے ہیں ویسے ویسے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے ووٹروں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لئے طرح طرح کے اقدام کئے جارہے ہیں۔ شمالی ہند میں سردی نے دستک دے دی ہے ۔ایسے غریب اور بے مکاں لوگوں کو کو مدد کے نام پر کمبل تقسیم کر رہے ہیں۔Distribution of Blankets to the Needy and Homeless


ادھر سنبھل میں سماج وادی پارٹی کے ممکنہ امیدوار شریف احمد کے کارنامے کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے،کمبل تقسیم کرنے کے لئے منعقد ایک پروگرام میں ڈھول اور پٹاخے کے سبب کمبل لینے آئے لوگ مشتعل ہوگئے اور اس مدد کو اپنی توہین اور رہنماؤں کے ذریعہ ان کی غربت کے مماثل قرار دیا،اور غرباء بغیر کمبل لئے ہی واپس چلے گئے۔

کمبل تقسیم پروگرام کے مہمان خصوصی کے طور پر سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمان برق نے شرکت کی۔ڈاکٹر شفیق الرحمان ورک نے اپنے ہاتھوں سے کمبل تقسیم کر رہے تھے کہ ڈھول کی تھاپ اور پٹاخے سے وہاں موجود لوگ مشتعل ہوگئے۔
مزید پڑھیں:WOMAN CONSTABLE PERFORMS DUTY WHILE HOLDING BABY VIDEO GOES VIRAL

ABOUT THE AUTHOR

...view details