اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے ٹیک زون 4 میں واقع فیئر ریذیڈنسی کے رہائشیوں نے بلڈر اور اتھارٹی کے خلاف آج مسلسل ساتویں ہفتے مظاہرہ کیا۔ اس دوران لوگوں نے ہاتھوں میں پوسٹرز اور بینرز کے زریعہ مارچ نکالا اور اپنے غصے کا اظہار کیا۔
احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ 'یہاں رہنے والے 70 خاندانوں کی زندگیاں بلڈر کی نظر اندازی کی وجہ سے خطرے میں ہیں جس کو لے کر یہ احتجاج جاری ہے۔