اردو

urdu

ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کو لیکر میرٹھ میں بھی جوش وخروش

ریاست گجرات کے احمدآباد میں آج ورلڈ کپ 2023 کا میچ ٹیم انڈیا اور آسٹریلیا کی ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ فائنل کو لیکر پورے ملک میں جوش وخروش پایا جارہا ہے۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 19, 2023, 12:41 PM IST

Published : Nov 19, 2023, 12:41 PM IST

Updated : Nov 19, 2023, 1:05 PM IST

World cup 2023
World cup 2023

World cup 2023 final

میرتھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کو کرکٹ کی نرسری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کیونکہ یہی سے ملک کو ورلڈ کلاس کے کھلاڑی بھی ملے ہیں جن میں پروین کمار، کرن شرما، بھونیشور کمار جیسے قومی کرکٹرز قابل ذکر ہیں جنہوں نے اپنے کھیل سے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہندوستان اور آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے درمیان آج احمد آباد میں مقابلہ ہوگا۔ ہر ہندوستانی کی زبان پر پس ایک ہی بات ہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں ایک بار پھر سے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا پر جیت درج کر ورلڈ کپ اپنے نام کرے گی۔ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2023 میں ٹیم انڈیا اب تک کامیاب ہوتی رہی ہے۔

میرٹھ میں کرکٹ کی نرسری تیار کرنے والے کرکٹ کوچ اطہر علی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں جو ٹیم اچھا کرے گی وہ کامیاب ہوگی لیکن جس طرح سے بھارتیہ ٹیم اپنی پرفورمینس دے رہی ہے اس کو دیکھتے ہوئے کہہ سکتے ہیں کہ ٹیم انڈیا ضرور جیتے گی۔ اطہر علی کا کہنا ہے کہ پچھلے کچھ میچوں میں جس طرح سے وراٹ کوہلی اور محمد شامی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ اپنی ٹیم فائنل جیتے گی۔

مزید پڑھیں:ہندوستان نے پہلی بار ورلڈ کپ میں دنیا کی تمام ٹیموں کو بڑے فرق سے شکست دی

یوپی میں کرکٹ کے مستقبل کو لیکر کرکٹ کوچ اطہر علی کا کہنا ہے کہ اگر سلیکٹرز ایمانداری سے کھلاڑیوں کا انتخاب کرے تو اکیلے یوپی سے ہی پوری بھارتیہ کرکٹ ٹیم بنائی جا سکتی ہے. محمد شامی کی گیندبازی پر اطہر علی نے کہا کہ شامی کو شروعاتی تین میچ نہ کھلائے جانے سے اس کی جو وکٹ لینے کی بھوک تھی وہ بڑھ گئی تھی جوکہ ہاردک پانڈیا کی جگہ کھلائے جانے پر اس نے اپنی وکٹوں کی بھوک کو زندہ رکھا اور یقینی طور پر کہہ سکتے ہیں کہ محمد شامی ورلڈ کپ 2023 میں وہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی رہیں گے۔

لیکن آسٹریلیا کی ٹیم کو بھی کمتر نہیں دیکھا جا سکتا ہے کیونکہ وہ بھی اچھا کھیل رہی ہے۔ امید کرتے ہیں کہ ٹیم انڈیا ایک بار پھر ورلڈ کپ کا تاج پہنے گی۔ وہیں کرکٹ کے دیوانے ننہے بچے بھی ورڈ کپ کے فائنل کو لیکر بہت پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔ کوئی وراٹ کوہلی کی بلے بازی تو کوئی محمد شامی کی گیند بازی کا دیوانہ ہے اور ہر کوئی یہی کہہ رہا ہے کہ چک دے انڈیا

Last Updated : Nov 19, 2023, 1:05 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details