اردو

urdu

ETV Bharat / state

سہارنپور پارلیمانی حلقے میں پُرامن ووٹنگ - Phase 1

ریاست اتر پردیش کے پارلیمانی حلقے سہارنپور میں پولنگ انتہائی پرامن طریقے سے ہوئی۔

ووٹر

By

Published : Apr 12, 2019, 1:46 AM IST

سہارنپور کے پولنگ مراکز سے کسی بھی قسم کی بدعنوانی کی اطلاع نہیں آئی۔شہریوں نے انتہائی جذبے اور جوش کے ساتھ جمہوریت کے سب سے بڑے تہوار میں حصہ لیا اور حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق تمام پولنگ مراکز پر ووٹ دینے والوں کا جم غفیر نظر آیا۔ووٹ ڈالنے والوں میں بوڑھے اور جوان اور عورتیں سبھی شامل تھے۔

معذور رائے دہندگان کو ان کے اہل خانہ وھیل چیر پر پولنگ مراکز پر لے گئے۔

گرم لہر اور تیز دھوپ سے جہاں لوگوں پریشان ہونے کے باوجود وہاں ووٹرز بڑی تعداد میں لمبی لمبی قطاروں میں کھلے آسمان کے نیچے نظر آئے۔

ای ٹی وی کے نمائندے نے بتایا کہ جن لوگوں کا نام ووٹر لسٹ میں نہیں آیا تھا ،انہوں نے متعلقہ افسران سے بحث و مباحثہ بھی کیا تاکہ وہ بھی اپنے ووٹ کا استعمال کر سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details