اردو

urdu

By

Published : Jul 24, 2021, 1:23 PM IST

ETV Bharat / state

بدایوں: پُر امن طریقے سے عیدالاضحیٰ کا اختتام

عیدالاضحیٰ کے اختتام پر شاہ ثقلین اکیڈمی آف انڈیا کے قومی صدر حاجی ممتاز میاں ثقلینی نے کہا کہ 'اللہ کا بہت شکر ہے کہ اس مرتبہ بھی عید کا تہوار خوشی اور امن و امان کے ساتھ گزرا۔'

بدایوں: پر امن طریقے سے عیدالاضحیٰ کا اختتام
بدایوں: پر امن طریقے سے عیدالاضحیٰ کا اختتام

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں عید الاضحی تہوار بڑے ہی امن و احترام کے ساتھ مکمل کیا گیا اور اس تہوار پر اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ ثقلین اکیڈمی انڈیا کے قومی صدر حاجی ممتاز میاں نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

عیدالاضحیٰ کے اختتام پر شاہ ثقلین اکیڈمی آف انڈیا کے قومی صدر حاجی ممتاز میاں ثقلینی کا کہنا تھا کہ 'اللہ کا بہت شکر ہے کہ اس مرتبہ بھی عید کا تہوار خوشی اور امن و امان کے ساتھ مکمل ہوا اور اس میں ضلع انتظامیہ کی کارکردگی بھی قابل تعریف رہی۔'

بدایوں: پر امن طریقے سے عیدالاضحیٰ کا اختتام
انہوں نے مزید بتایا کہ 'اس بار عید کے تہوار پر تمام مسلمانوں نے محبت کے ساتھ متحد ہوکر اس طرح سے قربانی کا عمل انجام دیا کہ کسی دوسرے مذہب کے لوگوں کو کسی طرح کی تکلیفیں و دشواری پیش نہ آئی۔'

اکیڈمی کے قومی صدر ہونے کے ناطے انہوں نے بتایا کہ 'شاہ ثقلین اکیڈمی آف انڈیا نے پورے ملک اور خاص طور پر ضلع بدایوں اور بریلی میں قربانی کے عمل کو مجموعی طور پر حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق بہتر انداز میں مکمل کیا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: بدایوں: حکومتی گائڈ لائنس کے مطابق قربانی کا اہتمام


ہم آپ کو بتا دیں کہ ضلع بدایوں میں عید الاضحی کے موقع پر مختلف اسلامی تنظیموں اور تحریکوں کی جانب سے مدارس اور مختلف مذہبی مقامات پر مجموعی طور پر قربانی کے عمل کو حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق مکمل کیا گیا۔

واضح رہے کہ عید الاضحی کو بکرا عید کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور اس میں قربانی کے تین دن ہوتے ہیں، عید الاضحی ہر سال اسلامی ماہ ذی الحجہ کی 10 تاریخ کو منائی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details