اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mohamed Ayub Slams BJP: پیس پارٹی کے پروگراموں میں دیا جاتا ہے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام، ڈاکٹر ایوب - محمد ایوب کی بی جے پی پر تنقید

پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'ملک میں مہنگائی بے روزگاری جیسے اہم مسائل سامنے ہے لیکن بی جے پی حکومت اس پر ترجیح دینے کے برعکس پولرائزیشن کا کھیل کھیل رہی ہے۔' Mohamed Ayub Criticized BJP Govt

پیس پارٹی کے پروگراموں میں دیا جاتا ہے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام، ڈاکٹر ایوب
پیس پارٹی کے پروگراموں میں دیا جاتا ہے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام، ڈاکٹر ایوب

By

Published : Mar 14, 2023, 12:42 PM IST

پرتاپ گڑھ: پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ آج جب ملک میں نفرت کا طوفان برپا ہے ،ایسے میں عوام کے مابین پیس پارٹی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے پروگرام کا آغاز کر لوگوں کو محبت کا پیغام دے رہی ہے ۔پیس پارٹی کا مقصد ملک میں عوام کے مابین آپسی پیار محبت کو فروغ دینا ہے ۔انہوں نے آئندہ 18/ مارچ کو ضلع رام پور کے اسمبلی حلقہ صوار میں منعقد فرقہ وارانہ ہم آہنگی پروگرام کے متعلقہ روشنی ڈالتے ہوئے مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔

ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے جہاں آئین میں سبھی کو اپنے مذہب کے بموجب زندگی بسر کرنے کا حق دیا گیا ہے ،وہیں جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے اس کے بے لگام شرپسند تنظیمیں ملک کو درہم برہم کرنے کے لئے مسلمانوں کے خلاف زہر اگل کر ملک کے ماحول کو پرا گندہ کر رہے ہیں، تاکہ پولرائزیشن سے بی جے پی کو فائدہ حاصل ہو سکے ۔ ملک میں مہنگائی بے روزگاری جیسے اہم مسائل سامنے ہے۔ غریب، مزدور و اوسط درجہ کے لوگ انتہائی پریشان ہیں مگر حکومت اس پر ترجیح دینے کے برعکس پولرائزیشن کا کھیل کھیل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Dr Ayub On RSS ملک آر ایس ایس چیف کی ہدایت پر نہیں، بلکہ آئین سے چلے گا، ڈاکٹر ایوب سرجن

بی جے پی کی فرقہ وارانہ پالیسی کے سبب غیر ملکوں میں ملک کی شاخ کو نقصان پہیونچ رہا ہے مگر وہ اپنے شرپسند حامیوں پر قدغن نہیں لگا رہی ہے جس کے سبب ان کے حوصلے بلند ہیں۔ ایسے میں پیس پارٹی ملک میں عوام کے مابین جاکر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام دے رہی ہے ۔ڈاکٹر ایوب نے کہا کہ پیس پارٹی پورے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بنائے رکھنے کے لئے ریلی کے ذریعہ محبت کا پیغام دے رہی ہے ،جس میں ہر ذات و طبقے کے لوگ شامل ہورہے ہیں ۔ملک میں نفرت سے نہیں بلکہ محبت کے سبب ترقی ہوگی ۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی ہی ملک کی شناخت ہے ،جہاں سب مل جل کر ساتھ رہتے ہیں ۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details