اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: پیس پارٹی نے پنچایت انتخابات کے لئے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا - up news

بارہ بنکی ضلع میں پنچایت انتخابات کے لئے پیس پارٹی نے اپنے دو امیدواروں کے نام کا اعلان کر دیا ہے، پیس پارٹی ریاست کی 400 پنچایت نشست پر اپنے امیدوار اتارے گی۔

پیس پارٹی نے پنچایت انتخابات کے لئے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا
پیس پارٹی نے پنچایت انتخابات کے لئے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا

By

Published : Mar 9, 2021, 7:12 PM IST

اتر پردیش میں آئندہ ہونے والے پنچایت انتخابات کے پیش نظر سیاسی پارٹیاں اپنی اپنی امیدواروں کا اعلان کرنا شروع کردیا ہے۔

اس دوران آج بارہ بنکی ضلع میں پنچایت انتخابات کے لئے پیس پارٹی نے اپنے دو امیدواروں کے نام کا اعلان کر دیا ہے، پیس پارٹی ریاست کی 400 پنچایت نشست پر اپنے امیدوار اتارے گی۔


اس موقع پر پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری افروز بادل نے کہا ہے کہ 'دفعہ 341 پر لگی مذہبی پابندی کی وجہ سے ہمارا نقصان زیادہ ہو رہا ہے' جس کی وجہ سے ہم اپنے سماج سے زیادہ امیدوار کو نہیں اتار پارہے ہیں۔

انہوں نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'دفعہ 341 کے تحت سازش کرکے مسلمانوں کو باہر کیا گیا ہے' اس کے لئے پنڈت جواہر لال نہرو سے زیادہ اس وقت کے مسلم قائد ذمہ دار ہیں۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ آئین میں ریزرویشن کام کے بنیاد پر دیا گیا ہے اگر ہندو دھوبی کو ریزرویشن کا فائدہ حاصل ہو ریا ہے، تو مسلم دھوبی کو بھی ریزرویشن کا فائدہ ملنا چاہیے۔

افروز بادل نے کہا کہ پیس پارٹی دفعہ 341 میں مسلمانوں کو ان کا حق دلانے کے لئے اپنے قیام کے وقت سے ہی کام کرتی آرہی ہے اور یہ لڑائی ہم جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ دفعہ 341 پر عائد مذہبی پابندی کو ہٹایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details