اترپردیش میں آئندہ 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ریاست میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ اس دوران سماجوادی پارٹی، بی ایس پی اور بی جے پی کے برعکس عوام کو ایک الگ متبادل دینے کے لیے تمام پارٹیاں کوشاں ہیں۔
اس سلسلے میں پیس پارٹی ریاست میں مکمل سواراج یاترا نکال کر عوام کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی مسلسل کوشش میں لگی ہے، پیس پارٹی اقلیتوں اور کمزور طبقات کے مسائل کو حل کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے۔ پیس پارٹی کی کوشش ہے کہ اسے کم از کم 40 نشستوں پر کامیابی ملے تاکہ وہ آئندہ ریاست میں بننے والی حکومت میں کنگ میکر کا رول ادا کرسکے۔
پیس پارٹی کی یہ مکمل سواراج یاترا جمعرات کو بارہ بنکی پہونچی۔ یاترا کی قیادت ریاستی انچارج اور پارٹی صدر ڈاکٹر ایوب کے بیٹے انجینئر محمد عرفان کر رہے تھے۔