بارہ بنکی:ریاست اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات Assembly Election In UP سے قبل تک جہاں مسلم قیادت اور مسلم پارٹیز میں جوش و خروش نظر آ رہا تھا، وہیں اب حالت یہ ہے کہ بارہ بنکی ضلع کی تمام چھ نشستوں پر یہ پارٹیاں اب تک امیدوار نہیں کھڑا کر سکیں۔
اسی درمیان بارہ بنکی صدر اسمبلی نشست میں پیس پارٹی کا پرچہ بھی خارج ہو گیا۔ انہیں تمام مسائل پر ای اٹی وی بھارت نے کرسی اسمبلی نشست سے پیس پارٹی کے امیدوار مقصود انصاری سے خاص گفتگو کی۔ Peace Party Candidate On Assembly Election In Barabanki
مقصود انصاری پیس پارٹی اور آزاد سماج پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ مسلم حامی پارٹیاں الیکشن آتے آتے ضلع میں غائب سی ہوگئی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے۔ پیس پارٹی کے اتحاد نے انہیں امیدوار بنایا ہے اور انہیں عوام کی مکمل حمایت حاصل ہو رہی ہے۔
کرسی اسمبلی نشست میں کام کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کرسی کے رہنماؤں نے کبھی یہاں ترقی کا کام نہیں کیا۔ ان کی کوشش رہے گی کہ عوام کے تمام مسائل کو دور کیا جائے۔ Peace Party Candidate On Assembly Election In Barabanki