اتر پردیش کے ضلع جونپور میں مذہبی تہواروں کے مد نظر ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما کی صدارت میں پیس کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام ممبران سمیت ضلع انتظامیہ کے تمام شعبے کے افسران نے بھی شرکت کی اور اپنے اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔
اس موقع پر میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے کہا کہ تمام لوگ اپنے اپنے تہوار کو آپسی اتحاد و اتفاق کے ساتھ منائیں اور عید الضحٰی کے موقع پر اپنے آس پاس صاف صفائی کا اہتمام کریں۔
ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے پیس کمیٹی کے ممبر و سماجی کارکن انوار الحق گڈو نے بتایا کہ میٹنگ میں ممنوعہ جانوروں کی قربانی کرنے سے احتراز برتنے کی بات کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویسے بھی ہمارے شہر میں ممنوعہ جانوروں کی قربانی نہیں کی جاتی ہے صرف بکرا، پڑوا کی ہی قربانی کی جائے گی۔