اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارریہ میں پیکس انتخاب کے نتائج کا اعلان - Problems of farmers

ارریہ ضلع کے آٹھ بلاک میں پیکس کے 79 عہدوں کے لئے ہوئے انتخابات کے نتائج کا آج اعلان کیا گیا۔ اس دوران بلاک میں انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

ارریہ میں پیکس انتخاب کے نتائج کا اعلان
ارریہ میں پیکس انتخاب کے نتائج کا اعلان

By

Published : Feb 20, 2021, 7:01 PM IST

ارریہ ضلع کے آٹھ بلاک میں 79 پیکس کے لئے گزشتہ 15 فروری کو ہوئے انتخابات کے نتائج کا آج اعلان کردیا گیا۔

ضلع کے تمام نو بلاک میں صبح سات بجے سے ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوا، جس کے بعد سہ پہر سے نتائج آنے شروع ہو گئے۔ سبھی بلاک میں انتظامیہ کی جانب سے سخت انظامات کئے گئے تھے تاکہ کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔

ارریہ صدر بلاک میں ووٹوں کی گنتی کے دوران مجسٹریٹ ایس ڈی او شلیش چندر دیواکر اور بی ڈی او ارریہ آسوتوش کمار کو تعینات کیا گیا تھا۔


ارریہ بلاک میں سب سے زیادہ 547 ووٹوں سے جیت درج کرنے کا ریکارڈ سنتوش کمار جھا نے بنایا۔ سنتوش جھا کو کل 813 ووٹ ملے تھے جبکہ ان کے حریف بہادر سنگھ کو 284 ووٹ ہی ملے۔

ویڈیو

وہیں، رام پور موہن پور مشرق پیکس صدر عہدے کے لئے محمد شمیم نے جیت حاصل کی۔ انہوں نے محمد شاکر کو 523 ووٹوں سے شکست دی، جبکہ بنگاما پیکس صدر کے لئے فخر الدین نے محض 8 ووٹ سے جیت درج کر کے محمد شبیر عالم کو شکست دی۔ جھمٹا سے محمد وارث نے روشن آرا کو، چندر دئی میں ظفر امام نے کمار چندر بھگت کو، بوچی میں عمران عادل نے رضی احمد کو اور پوکھریا میں محمد فاروق نے محمد عارف کو شکست دے کر پیکس صدر کے عہدے پر قابض ہوئے۔
مزید پڑھیں:
دریائے فلگو پر بہار کے پہلے ربڑ ڈیم کی تعمیر کا آغاز

سبھی فاتح پیکس صدر کو بی ڈی او آسوتوش کمار نے جیت کا سرٹیفیکیٹ دیا۔ اس موقع پر جیت درج کرنے والے محمد فاروق نے کہا کہ یہ میری جیت نہیں بلکہ ووٹروں کی جیت ہے، اس پنچایت سے میں نے مسلسل تیسری بار جیت درج کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کسانوں کے مسائل عوامی نمائندگان و سرکاری افسران کے سامنے اٹھایا ہے، آگے بھی اٹھاتے رہیں گے۔ بی ڈی او آسوتوش کمار نے کہا کہ ووٹ شماری صاف و شفاف اور خوشگوار ماحول میں ہوا ہے۔ پولس بھی یہاں پوری طرح مستعد تھی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details