ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے رہنے والے پون جللاد آزاد بھارت میں کسی خاتون کو پہلی مرتبہ پھانسی دینے کے کام کو انجام دینگے۔
امروہہ میں اپنے گھر کے سبھی افراد کو بے رحمی سے قتل کرنے والی شبنم کی رحم کی درخواست مسترد ہونے کے بعد اب اسے پھانسی دینے کی تیاریاں کی جا رہی ہے۔
وہیں اس کام کو انجام دینے کے لئے منتخب کئے گئے میرٹھ کے پون جللاد کا ماننا ہے کہ اپنے گھر والوں کا بے رحمی سے قتل کرنے والی خاتون کو پھانسی دیکر وہ فخر محسوس کریں گے۔