ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں جمعہ کی شام ایک پریشان کن خبر آئی کہ آگرہ میں لندن سے واپس آئی خاتون کے ٹیسٹ رپورٹ میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا۔
واضح رہے کہ اس کے بعد خاتون کو ایس این میڈیکل کالج کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے، خاتون کے ساتھ محکمہ صحت کی ٹیم بھی موجود ہے اور وہ خاتون کے کنبہ کے تمام افراد کی اسکریننگ اور نمونے لے رہی ہے۔
کہ کھنڈاری کے رہائش پذیر ایک آٹوموبائل بزنس مین کی بیٹی برطانیہ میں تعلیم حاصل کررہی تھی، وہ 17 مارچ کو لندن سے آگرہ آئی تھیں واضح رہے کہ جمعرات کو ٹیم عملے کی طرف سے بھیجی گئی 58 نمونوں کی رپورٹ میں سے 54 کی منفی آئی ہے، تاہم تین کی ٹسٹ رپورٹ کو روک دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کورونا انفیکشن کی وجہ سے ملک میں 21 دن کا لاک ڈاؤن ہے، تاہم لاک ڈاؤن کے تیسرے دن جمعہ کی شام کو یہ کیس سامنے آیا، جس سے عوام میں بے چینی کا عالم ہے۔
واضح رہے کہ کھنڈاری کے رہائش پذیر ایک آٹوموبائل بزنس مین کی بیٹی برطانیہ میں تعلیم حاصل کررہی تھی، وہ 17 مارچ کو لندن سے آگرہ آئی تھیں۔
آگرہ میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب برطانیہ سے واپس آئی خاتون کی کوروناوائرس ٹسٹ رپورٹ مثبت پائی گئی بخار کی شکایت ہونے پر اہل خانہ اس کی جانچ کے لیے ضلع ہسپتال پہنچے، جہاں جانچ کے لیے سمپل نکال کر بھیج دیا گیا۔ اور جب جمعہ کی شام کو اس کی رپورٹ آئی تو آٹو موبائل تاجر کی لڑکی میں کوروناوائرس مثبت پایا گیا۔
اس کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم آٹوموبائل بزنس مین کے گھر پہنچی، اور کنبہ کے افراد کی سکریننگ کی گئی، مکان کو سینیٹائز کیا گیا، تاہم علاقے میں محکمہ صحت کی ٹیم اب سروے کرے گی۔
دو دن کے دوران لگاتار دو کوروناوائرس کے مثبت رپورٹ کے بعد محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات کے روز ہسپتال مینیجر کے بیٹے میں کورونا پازیٹیو پایاگیا تھا، جو امریکہ سے واپس آیا تھا، اور اب آٹو موبائل کاروبار کی بیٹی کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے، جس کی وجہ سے آگرہ میں کورونا وائرس مثبت کی تعداد دس ہوگئی ہے۔