اردو

urdu

ETV Bharat / state

نجی ہسپتال پر لاپروائی برتنے کا الزام

نجی ہسپتال میں گزشتہ 3 مئی کی صبح شری کرشن گئو رکشا کے نیشنل صدر ہریش کمار ملہوترا کی موت ہوگئی۔ اس واقعے کے بعد ہریش کمار ملہوترا کے بیٹے نے نجی ہسپتال پر اپنے والد کو جان سے مارنے کا الزام عائد کیا ہے۔

نجی ہسپتال میں مریضوں سے لاپرواہی
نجی ہسپتال میں مریضوں سے لاپرواہی

By

Published : Jun 17, 2021, 11:01 AM IST

اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں واقع ایک نجی ہسپتال میں گزشتہ 3 مئی کی صبح شری کرشن گئو رکشا تنظیم کے نیشنل صدر ہریش کمار ملہوترا کی موت ہوگئی۔ اس واقعے کے بعد ہریش کمار ملہوترا کے بیٹے نے نجی ہسپتال پر اس کے والد کو جان سے مارنے کا الزام عائد کیا ہے۔


اس تعلق سے ہریش کمار ملہوترا کے بیٹے لوئی ملہوترا نے مرادآباد کے سی ایم او کے پاس ایک شکایت درج کرائی ہے جس میں کہا ہے مرادآباد میں واقع ایک پرائیویٹ ہسپتال میں ان کے والد ہریش کمار ملہوترا کا علاج چل رہا تھا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد ڈاکٹرز نے ان کی موت کی وجہ کورونا بتائی۔

وہیں 3 مئی کو ان کی موت ہو جانے کے بعد چار مئی کو سرکاری رپورٹ کے مطابق ان کو کورونا نہیں تھا کیونکہ سرکاری رپورٹ کے مطابق ان میں کورونا منفی تھا۔

اس معاملے میں ہریش کمار ملہوترا کے بیٹے نے سی ایم او سے معاملے کی جانچ کرانے کی مانگ کیا ہے۔

اس ضمن میں میڈیا کی جانب سے سی ایم او سے پوچھے جانے پر سی ایم او نے بتایا کہ اس معاملے میں ایک جانچ کمیٹی بنا کر جانچ کرائی جارہی ہے جو بھی قصوروار ہوگا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details