اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pathan Released in Muzaffarnagar مظفرنگر میں پٹھان فلم سخت سکیورٹی کے درمیان ریلیز - Pathan movie released

ہندو تنظیموں کی جانب سے احتجاج کی جانے کے پیش نظر مظفر نگر کے تین سنیما ہالز میں سخت سکیورٹی کے ساتھ فلم پٹھان کو ریلیز کیا گیا اور سنیما ہالز کے اطراف میں کسی کو بھی کسی قسم کی ہنگامہ آرائی کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

مظفر نگر میں پٹھان فلم سخت سکیورٹی کے درمیان ریلیز
مظفر نگر میں پٹھان فلم سخت سکیورٹی کے درمیان ریلیز

By

Published : Jan 25, 2023, 10:57 PM IST

Updated : Jan 26, 2023, 2:02 PM IST

مظفرنگر میں پٹھان فلم سخت سکیورٹی کے درمیان ریلیز

مظفر نگر: شاہ رخ خان نے چار سال کے طویل عرصے کے بعد فلمی اسکرین پر دستک دی ہے۔ کنگ خان کے مداح اس فلم کو دیکھنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔ سنیما ہالز کے باہر لوگوں کا ہجوم ہے کیونکہ کنگ آف رومانس اس فلم میں ایکشن کے کردار میں نظر آرہے ہیں۔ وہیں اس فلم کو لے کر ہندو تنظیموں نے شدید احتجاج بھی کیا ہے جس کی وجہ سے سخت سکیورٹی کے ساتھ آج فلم کو سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا۔

فلم پٹھان کو مظفر نگر کے تین سینما گھروں میں ایک ساتھ ریلیز کیا گیا، پولیس نے مظفر نگر کے سینما گھروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں، کسی کو بھی کسی قسم کی ہنگامہ آرائی کی اجازت نہیں دی گئی۔ فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کنگ خان کے مداح کافی پرجوش نظر آئے اور فلم کی خوب تعریف کی، اگر فلم کی بکنگ کی بات کی جائے تو اس فلم کی ایڈوانس بکنگ چل رہی ہے۔

پٹھان فلم میں شاہ رخ خان را کا ایجنٹ بنے ہیں۔ وہ ملک کو بچانے کے لیے دشمنوں سے لڑتے ہوئے دکھ رہے ہیں، فلم میں شاہ رخ کا اب تک کا سب سے مختلف اور منفرد رول نظر آیا ہے۔ دیپیکا کے ساتھ شاہ رخ کی کیمسٹری کافی اچھی نظر آرہی ہے فلم میں جان ابراہم بھی اہم کردار میں ہیں۔ اس فلم میں ایسا کچھ نہیں دکھایا گیا جس سے کسی کے جذبات مجروح ہوں، فلم حب الوطنی سے بھرپور اور اچھی فلم ہے۔

Last Updated : Jan 26, 2023, 2:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details