اردو

urdu

ETV Bharat / state

پوسٹ آفس میں پاسپورٹ سیوا کیندر شروع - مرکزی وزیر سنتوش گنگوار نیوز

ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے ہیڈ پوسٹ آفس میں پاسپورٹ سیوا کیندر شروع ہوگیا ہے۔

پوسٹ آفس میں پاسپورٹ سیوا کیندر شروع

By

Published : Oct 12, 2019, 9:16 PM IST

پاسپورٹ آفس شروع ہونے سے اب علاقے کے لوگوں کو لکھنؤ نہیں جانا پڑے گا، وہ اب ہردوئی سے ہی اپنا پاسپورٹ بہ آسانی بنوا سکتےہیں۔

پوسٹ آفس میں پاسپورٹ سیوا کیندر شروع

پاسپورٹ اور وزارت برائے خارجہ کے آپسی اتحاد سے ضلع میں ہیڈ پوسٹ آفس میں اب پاسپورٹ بنا کریں گے۔

مرکزی وزیر سنتوش کمار گنگوار نے اس کی شروعات کی اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اب لوگوں کو پاسپورٹ بنوانے کے لیے بھٹکنا نہیں پڑے گا، بلکی ضلع میں ہی یہ ساری سہولیات مہیا ہوں گی۔

اس سے علاقے کے لوگوں کا وقت اور ان کے پیسوں کی بچت ہوگی ، اس کے علاوہ دلال سے بھی ان کی نجات مل جائے گی۔
اس سے قبل ہردوئی کے لوگوں کو پاسپورٹ بنوانے کے لیے لکھنؤ دوڑنا پڑتا تھا اس کے لیے پہلے باقائدہ وقت لیا جاتا تھا۔
اس کے بعد پندرہ سے بیس روز کے بعد جب نمبر آتا تو وہ پاسپورٹ بنوانے اپنے شہر سے لکھنؤ جاتے تھے۔

اس وجہ سے لوگوں بے حد مشکلات پیش آتی تھیں۔

ہردوئی کے ہیڈ پوسٹ آفس میں پاسپورٹ سیوا کیندر شروع ہونے سے لوگوں کے اب مشکلات سے نجات مل جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details