ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رویندر کمار نے بتایا کہ اسپیشل ٹرین بنگلورو سے بہار کے دربھنگہ جارہی تھی۔ اناؤ میں ٹرین کا ٹھہراؤ نہیں تھا لیکن روٹ کیلئر نہ ہونے کی وجہ سے یہاں ٹرین کو روکا گیا تھا۔ مسافرو ں نے ناراضگی میں پتھراؤ کیا ہے۔ مسافروں کا کہناتھا کہ سفر کے دوران ٹرین میں نہ تو پانی مل رہا ہے اور نہ ہی کھانے کا نظم ہے۔ مسافروں کو سمجھا بجھا کر روانہ کردیا گیا ہے ۔ساتھ ہی اسٹیشن ماسٹر کو سبھی پلیٹ فارم پر پانی کا انتظام کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایس پی شہر روڈ ویز اسٹاف پہنچے اور وہاں بھی افسران کو پانی کا مناسب انتظام کرنے کے احکامات دئیے۔