علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے مختلف شعبوں کے اساتذہ اور طلبہ نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کی طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کے ساتھ گفتگو پر مبنی پروگرام "پریکشا پر چرچا 2022" کی لائیو اسٹریمنگ Pariksha Pe Charcha 2022 دیکھا۔
"پریکشایہ پر چرچا 2022" پروگرام میں وزیراعظم نے بورڈ کے آئندہ ہونے والے امتحانات سے متعلق طلبہ کے متعدد سوالات کے جوابات دیے۔ وزیراعظم نے والدین اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبا پر زیادہ دباؤ نہ دیں۔
جانکاری کے مطابق علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں 28 ممالک کے طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن میں افغانستان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ایران، عراق کے طلبہ شامل ہیں، ان تمام طلبا نے وزیراعظم کا خاص پروگرام "پریکشایہ پے چرچا 2022" کو سنا حالانکہ پروگرام ہندی زبان میں تھا اور غیر ملکی طلبہ کو ہندی زبان زیادہ سمجھ میں نہیں آتی ہے، اس کے باوجود بھی طلبہ نے وزیراعظم کے پروگرام کو سنا۔
اس سلسلے میں اے ایم یو کے ڈپٹی پروکٹر سید علی نواز زیدی نے بتایا ہمارے یہاں تقریبا 28 ممالک کے طلبا و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن میں سے آج تقریبا 30 طلبہ و طالبات نے وزیراعظم کے خاص پروگرام میں شرکت PM 'Pariksha Pe Charcha 2022' program کی۔