نوئیڈا:اترپردیش کےنوئیڈا میں ملازمین ایک مرتی گول چکر کے قریب سینکڑوں لوگ بیٹھے نظر آئے جو جوتے پالش کر کے لوگوں سے پیسے لے رہے ہیں۔ یہ تمام لوگ نامور کمپنیوں میں کام کرتے ہیں۔ کوئی انجینئر اور کوئی مینیجر اور جوتے پالش کرنے والے میں ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بھی شامل ہیں۔ Parents Protest on School Fees
اتنے ہائی پروفائل ہونے کے باوجود سڑک پر بیٹھ کر جوتے پالش کرنا کیا ان کی مجبوری بن چکی ہے۔ اب یہ تمام لوگ جوتے پالش کرکے جمع ہونے والی رقم گوتم بدھ نگر کے ڈی ایم کو دیں گے۔ انھوں نے کہا پرائیویٹ اسکول من مانی کر رہے ہیں۔ دوسری طرف مہنگائی مار رہی ہے۔ اوپر سے ریاستی حکومت نے اسکولوں کو فیس بڑھانے کی اجازت دے دی ہے۔ اس فیصلے سے والدین پریشان ہے۔اس سے نوئیڈا کے لوگوں میں غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ حکومتی فیصلے کے خلاف بطور احتجاج والدین نے دھرنا شروع کر دیا۔ این سی آر پیرنٹس ایسوسی ایشن اور نوئیڈا ویسٹ میں فلیٹ خریداروں کا تنظیم نیفوا نے گریٹر نوئیڈا ویسٹ میں یہ عجیب دھرنا دیا۔