اردو

urdu

ETV Bharat / state

Meerut Students Stranded in Ukraine: یوکرین میں پھنسے میرٹھ کے طلبہ کے والدین پریشان - یوکرین میں پھنسے طلبہ کو واپس لانے والدین کی اپیل

یوکرین میں پھنسے بھارتی شہریوں میں اترپردیش ضلع میرٹھ کے بھی بہت سے طلبہ ہیں۔ ان کے والدین بھارت واپسی کے لیے حکومت سے اپیل کر رہے ہیں۔ Ukraine Stranded Students Parents Appeal to Government

یوکرین میں پھنسے بھارتی طلبہ کے والدین پریشان
یوکرین میں پھنسے بھارتی طلبہ کے والدین پریشان

By

Published : Feb 27, 2022, 8:38 PM IST

میرٹھ:یوکرین پر روسی حملوں کے بعد وہاں موجود بھارتی شہریوں کی سلامتی اور ان کی بحفاظت واپسی کے لیے حکومت ہند کی جانب سے کوششیں جاری ہیں۔ Government on Ukraine Stranded Students

یوکرین میں پھنسے بھارتی شہریوں میں اترپردیش ضلع میرٹھ کے بھی بہت سے طلبہ ہیں۔ ان کے والدین بھارت واپسی کے لیے حکومت سے اپیل کر رہے ہیں۔

یوکرین میں پھنسے بھارتی طلبہ کے والدین پریشان

روسی افواج کی جانب سے یوکرین پر حملوں نے بھاری تباہی مچائی ہوئی ہے۔ Attacks on Ukraine by Russian Forces جس میں اب تک سینکڑوں افواج کے جوانوں کے علاوہ وہاں کے شہریوں کی بھی ہلاکت کی اطلاع ہے، ایسے نازک حالات میں ضلع میرٹھ کے بھی متعدد والدین یوکرین میں پھنسے اپنے بچوں کی سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ ان کی وطن واپسی کے لیے حکومت ہند سے اپیل کر رہے ہیں تاکہ ان کے بچوں کی یوکرین بحفاظت واپسی ہو سکے۔

میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے قریب 20 ہزار طلبہ یوکرین پر ہو رہے روسی حملوں سے خوفزدہ ہیں۔ ایسے حالات میں میرٹھ اور اس کے آس پاس کے درجنوں طالب علم وہاں پھنسے ہوئے ہیں جس میں میرٹھ کے ہمایوں نگر کے رہنے والے تابش اور شارق بھی اپنے مستقبل کی فکر کو لیکر میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے یوکرین گئے تھے لیکن روسی حکومت کے حملوں نے اب ان کے مستقبل کو ہی خطرے میں ڈال دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Russia-Ukraine Crisis: یوکرین میں پھنسے طلبا کی سلامتی کے لیے درگاہ میں دعا کا اہتمام

یوکرین میں موجود تابش اور اس کے ساتھی طالب علم بھارتی واپسی کے لیے پریشانی میں وقت گزار رہے ہیں۔ میرٹھ میں تابش کی بہن بھارتی حکومت سے اس مسئلہ کے جلد حل کرانے کی بات کہ رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں ہوتا ایسے میں حکومتوں کو چاہیے کہ بات چیت کے ذریعے ہی اس طرح کے مسائل کا حل نکالا جائے تاکہ انسانی زندگی کے ہونے والے نقصانات سے بچا جا سکے۔

ضلع میرٹھ کی مختلف مقامات سے تعلق رکھنے والے میڈیکل کے طالب علموں کے ساتھ تابش اور شارق کے والدین بھی اپنے بچوں کی سلامتی کے لیے کافی فکر مند ہیں۔ اُن کے دو بچے یوکرینین میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس میں زیر تعلیم ہیں۔یوکرین کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے بھارتی حکومت جہاں یوکرین میں پھنسے تمام بھارتیوں کی سلامتی کے ساتھ واپسی کے لیے کوششیں کر رہی ہے وہیں ان بچوں کے والدین گھروں پر دعائیں کر رہے ہیں تاکہ ان کے بچے بحفاظت اپنے وطن لوٹ سکیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details