اتر پردیش کے بارہ بنکی شہر میں گھوسیانہ میں واقع پہلوان شاہ بابا کا سالانہ عرس دو برس بعد اس بار جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔پہلوان شاہ بابا کے دو روزہ عرس میں شہر کے تمام مذاہب کے لوگ شرکت کر رہے ہیں۔ ہر برس کی طرح اس برس دو روزہ عرس میں میلے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ میلے میں ہر برس کے مانند اس برس بھی قوالی کا اہتمام کیا گیا۔Pahalwan Shah Baba Urs in Barabanki
Pahalwan Shah Baba Urs in Barabanki: پہلوان شاہ بابا کا عرس جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے
پہلوان شاہ بابا کے دو روزہ عرس میں شہر کے تمام مذاہب کے لوگ شرکت کر رہے ہیں۔ ہر برس کی طرح اس برس دو روزہ عرس میں میلے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ میلے میں قوالی کا اہتمام کیا گیا۔Pahalwan Shah Baba Urs in Barabanki
پہلوان شاہ بابا کا عرس جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے
قوالی کے پروگرام میں کانپور کے قوال سرور بھارتی اور بریلی کی قوالہ زیبہ رانی نے اپنے اپنے کلام پیش کئے۔ اس دوران دونوں کے درمیان جوابی قوالی بھی ہوئی۔ کووڈ-19 کے باعث دو برس بعد ہو رہے اس پروگرام میں عوام نے بھی خوب دلچسپی لی آس پاس کے لوگ اور شہر کے کونے کونے سے لوگ یہاں قوالی سننے پہنچے اور قوالوں کے کلام اور صوفیانہ ماحول کا جم کر لطف لیا۔