بارہ بنکی میں محکمہ غذا رسد اور مارکیٹنگ کے کل 16 مراکز بنائے گئے تھے۔ جن پر دو تراضو لگے ہوئے تھے۔ ان دونوں تراضو پر دن بھر میں سب سے زیادہ دھان خرید ہوتی تھی۔ لیکن ان تمام 16 مراکز کے ملاظمین ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں بنیادی صحولیات نہیں مل رہی ہیں۔
دھان کاشت کاروں کی مشکلات میں اضافہ - خراب موسم نے کسانوں کی حرکت قلب میں اضافہ کر دیا ہے
ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں دھان کسانوں کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ حکومتی دھان خرید پر بدنظمی سے کسان کافی پریشان تھے ہی، اب محکمہ غزا رسد اور مارکیٹنگ کے ملاظمین کی ہڑتال نے کسانوں کے سامنے اور مشکلیں پیدا کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ خراب موسم نے کسانوں کی حرکت قلب میں اضافہ کر دیا ہے۔
دھان کاشت کاروں کی مشکلات میں اضافہ
سولہ خرید مراکز کے بند ہونے کا سیدھا اثر کسان پر پڑ رہا ہے۔ گزشتہ تین دن سے موسم خراب ہے لیکن محکمہ غزا رسد اور مارکیٹنگ کے ملاظم 19 دسمبر سے پہلے مراکز شروع کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں۔
دھان کاشت کاروں کی مشکلات میں اضافہ
بارہ بنکی میں بھلے ہی 70 فیسدی ریکارڈ دھان خرید ہو چکی ہو، لیکن کسان انتظامیہ کی خدمات سے مطمعین نہیں ہیں۔ محکمہ غزا رسد اور مارکیٹنگ کے ملاظمین کے احتجاج کا بارہ بنکی میں بھلے کوئی اثر نہ ہو لیکن اس سے ریاست کی دھان خرید پر اثر ضرور ہوگا۔