اردو

urdu

ETV Bharat / state

Now Online Ganja Delivery آن لائن منشیات فروش گروہ کا پردہ فاش - آن لائن منشیات فروشی کے دھندے

نوئیڈا پولیس نے آن لائن منشیات سپلائی کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرکے ایک کیلو 300 گرام گانجہ اور مشہور کمپنیوں فلپ کارٹ اور ایمازون کے لفافے (ریپر) بھی برآمد کیا ہے۔ Now Online Ganja Delivery

آن لائن منشیات فروش گروہ کا پردہ فاش
آن لائن منشیات فروش گروہ کا پردہ فاش

By

Published : Sep 22, 2022, 3:14 PM IST

نوئیڈا:اتر پردیش کے نوئیڈا میں آن لائن منشیات فروشی کے دھندے کا پردہ فاش ہوا ہے۔آن لائن منشیات دھندے کے انکشاف کے بعد نوئیڈا پولیس سرگرم ہوگئی ہے۔Now Online Ganja Delivery, Renowned Delivery Company Printed Envelopes Recovered

آن لائن منشیات فروش گروہ کا پردہ فاش

دو مشہور کمپنیوں کے ریپر والے لفافوں میں اس کاروبار کو انجام دیا جا رہا تھا۔ پولیس نے ان برانڈس کے پرنٹ کئے ہوئے لفافے بھی برآمد کر لئے ہیں ۔پولیس کا دعوی ہے کے فرار بدمعاش کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔گرفتار ملزم بانکے بہاری اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر ایپ کے ذریعہ آن لائن مانگ پر گانجہ اسمگل کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Wall Collapse in Etawah یوگی نے اٹاوہ میں دیوار گرنے کے حادثے کا نوٹس لیا

ایڈیشنل ڈی سی پی سنٹرل نوئیڈا سعد میاں نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزم بانکے بہاری اور اس کا ساتھی جو کہ ہریانہ کا رہنے والا ہے، اپنے موبائل پر آن لائن گانجے کی مطالبے پر پہلے سے تیار شدہ کورئیر کمپنی جیسے فلپ کارٹ کے پرنٹ کئے ہوئے لفافے اور تھیلے میں منشیات ڈال کر گاہکوں کی بھیجی گئی۔پتے پرمال پہنچانے کا کام کیا جا رہا تھا۔گانجے کو کورئیر جیسے لفافوں اور پاؤچروں میں رکھے جانے پر کوئی شک بھی نہیں کرتا تھا، ملزم سے 05 فلپ کارٹ پرنٹ شدہ لفافے اور 05 کورئیر نما پلاسٹک کے تھیلے، جس میں گانجہ پیک کیا گیا تھا اور گانجے کا ایک بڑا پیکٹ برآمد ہوا ہے۔Now Online Ganja Delivery, Renowned Delivery Company Printed Envelopes Recovered

ABOUT THE AUTHOR

...view details