لیکن ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں پی اے سی نے انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ راشن تقسیم کیا ہے اور ان کا یہ قدم تمام لوگوں کے لیے مثال ہوسکتا ہے۔
دراصل پی اے سی نے لاک ڈاؤن کے دوران غریب عوام کی مدد کے لیے آپریشن سہیوگ مہم شروع کی ہے۔
بارہ بنکی کی پی اے سی کی 10 ویں بٹالین نے ضلع کے سلطانپور گاؤں کو گود لیا ہے۔ اس لیے اس مہم کا آغاز اسی گاؤں سے کیا گیا اور گاؤں کے غریب اور بے سہارا افراد کی مدد کے لیے راشن کٹ تقسیم کی گئیں۔
جس اسکول میں یہ تقریب منعقد کی گئی تھی اسے مکمل طور پر پہلے سینیٹائیز کیا گیا اور سوشل ڈسٹنسنگ کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے تمام ضرورت مندوں کو فاصلے سے بیٹھایا گیا اس کے ساتھ ہی انہیں ماسک تقسیم کیے گئے۔