سکیورٹی جوان معطل - پی اے سی جوان
ریاست اترپردیش کے ضلع اٹاوہ میں سماج وادی پارٹی کی ٹوپی لگا کر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے ریاستی حکومت کو برخواست کرنے کا مطالبہ کرنے والے پی اے سی جوان کو برخواست کردیا گیا ۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر رام یش سنگھ نے بتایا کہ جمعہ کو اٹاوہ کچہری میں بے قاعدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک پی اے سی جوان نے ایک سیاسی پارٹی کی ٹوپی لگا کرعجیب و غریب بیان دیا تھا۔ جس کی رپورٹ انتظامیہ کو بھیجی گئی جس کے بعد ڈائرکٹر جنرل آف پولیس او پی سنگھ کی ہدایت پر پی اے سی جوان کے خلاف برخواستگی کی کاروائی کی گئی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق نوئیڈا میں تعینات پی اے سی اہلکار منیش یادو جمعہ کو ایس پی کی ٹوپی لگا کر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پہنچا تھا۔ اس کے ہاتھ میں ’یو پی حکومت کو برخاست کرو‘ لکھی پٹی تھی۔ لیکن اسے گیٹ پر ہی روک دیا گیا۔ سپاہی کے خلاف بے قاعدگی کے حوالے سے جانچ کا حکم دیا گیا ہے۔