ریاست اترپردیش کے شہر بارہ بنکی میں ریاستی مسلح کانسٹیبلری (پی اے سی) جوانوں کو کمپیوٹر کی جانب متوجہ کرانے کے لیے 10ویں واہنی پی اے سی میں تین روزہ کمپیوٹر مقابلہ اختتام پذیر ہو گیا۔
پی اے سی کے تین روزہ مقابلے کا اختتام
ریاستی مسلح کانسٹیبلری مقابلے میں مختلف تحریری، اور ٹائپنگ کے امتحان کرائے گئے، اور کامیاب جوانوں کو انعامات اور سرٹیفیکیٹ سے سرفراز کیا گیا۔
پی اے سی کے تین روزہ مقابلے کا اختتام
واضح رہے کہ اس مقابلہ میں بارہ بنکی لکھنؤ، سیتاپور، گورکھپور، سمیت نو ٹیمز کے 18 جوانوں نے حصہ لیا، جبکہ 10 واہنی پی اے سی چیمپیئن رہی، اور کامیاب جوانوں کو سینا نائک راجیش کرشنا نے اعزاز سے سرفراز کیا۔
پی اے سی سینا نائک راجیش کرشنا نے تقریب کے دوران پی ایس سی کے جوانوں کو کمپیوٹر کی اہمیت بتائی۔ سینا نائک نے کہا کہ اس قسم کے مقابلے ہمارے جوان کو کمپیوٹر کی جانب راغب کرتے ہیں۔
Last Updated : Sep 29, 2019, 6:18 PM IST