کورونا وائرس کا قہر کانپور میں برپا ہے جس کو دیکھتے ہوئے تمام اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت ہے، اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے انڈسٹریل سیکٹر میں آکسیجن کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اتنا ہی نہیں کئی انڈسٹریز پر ضلعی انتظامیہ نے چھاپہ ماری بھی کی ہے جہاں پر آکسیجن کا استعمال ہوتے ہوئے پایا گیا ہے ان پر اب قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
کانپور میں آکسیجن کی قلت، صنعتی اداروں پر آکسیجن کے استعمال پر پابندی کانپور میں کورونا وائرس وبا کی دوسری لہر کے اب تک تقریباً پچاس ہزار مریض مثبت پائے گئے ہیں، جس میں تقریباً 13 ہزار افراد آج بھی زیر علاج ہیں اور 988 لوگوں کی اب تک موت ہو چکی ہے کانپور کے تمام ہسپتالوں میں کورونا وائرس میں مبتلا مریض علاج کے لیے بھرے پڑے ہیں، جس کی وجہ سے آکسیجن کی قلت برابر برقرار ہے۔
کانپور میں آکسیجن کی قلت، صنعتی اداروں پر آکسیجن کے استعمال پر پابندی خبر کے مطابق ایک دن پہلے ہی رائے بریلی سے بیس ٹن آکسیجن کانپور منگائی گئی تھی، اسی قلت کو دیکھتے ہوئے فیکٹری اور انڈسٹریز میں استعمال ہونے والی آکسیجن پر ایک مہینے کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
انتطامیہ کی جانب سے پابندی کے باوجود فیکٹری اور انڈسٹریز میں آکسیجن کا استعمال ہونے کی اطلاعات مل رہی تھی۔ ضلع مجسٹریٹ نے ایڈیشنل مجسٹریٹ کی قیادت میں ایک ٹیم بناکر فیکٹری اور انڈسٹریز میں چھاپہ مار کارروائی شروع کردی ہے۔ جہاں جہاں آکسیجن کا استعمال ہوتا پایا گیا ہے اب ان سب لوگوں پر ایف آئی آر درج کرکے قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔
کانپور میں کورونا وائرس وبا کے بڑھتے دباؤ کو دیکھتے ہوئے کئی پرائیویٹ ہسپتال كووڈ کے لیے مختص کر دیئے گئے ہیں جس میں آکسیجن کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، انسانی زندگی کو بچانا اولین فریضہ سمجھتے ہوئے پرائیویٹ سیکٹر میں آکسیجن کے استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے۔