آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین(اے آئی ایم آئی ایم) صدر و حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی AIMIM President Asaduddin Owaisi نے آج یہاں کہا کہ موجود حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم اپنے ووٹ کا صحیح استعمال Asaduddin Owaisi Appeal to Use Vote Properly کرتے ہوئے اپنی لیڈر شپ کا انتخاب کریں۔
اویسی ضلع میرٹھ میں ہاپوڑ روڈ واقع سی این جی پٹرول پمپ کے سامنے منعقد ریلی میں خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں آپ لوگوں سے اس بات کی اپیل کرنے آئے ہیں کہ ووٹوں کا صحیح استعمال کرتے ہوئے اپنی لیڈر شپ کا انتخاب کریں۔ انہوں نے ملیانہ اور ہاشم پورہ واقعہ کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جو مظالم یہاں کے مسلمانوں پر ڈھائے گئے ہیں ان سے اگر سبق نہیں لیا گیا تو کافی دیر ہوجائے گی۔
بیرسٹر اویسی نے مرکزی حکومت کے ذریعہ لڑکیوں کی شادی کی عمر18 سے بڑھا کر 21سال کئے جانے کے فیصلے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک لڑکی اگر 18سال کی عمر میں یہ طے کرسکتی ہے کہ کسے ووٹ دینا ہے تو وہ اپنی شادی کے بارے میں یہ فیصلہ کیسے نہیں کرسکتی کہ کس سے اور کب شادی کرنی ہے۔