اردو

urdu

بچہ چوری کے الزام میں ایک شخص کی پٹائی

آگرہ میں بچہ چوری کرنے والے کی مبینہ طور پر پٹائی کرنے کے الزام میں دوسو سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے۔

By

Published : Aug 8, 2019, 9:34 AM IST

Published : Aug 8, 2019, 9:34 AM IST

وکاس اگروال، سرکل آفیسر آگرہ

ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں دوسو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے بچہ چوری کے شک میں ایک شخص کی مبینہ طور پر پٹائی کی ہے۔

آگرہ کے سرکل آفیسر نے کہا کہ انہوں نے 200 سے 250 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، ویڈیو فوٹیج سے ان کی شناخت کی جارہی ہے، جس کی مدد سے جلد از جلد ملزمین کو گرفتار کرلیا جائے گا اور بچہ چوری کرنے والوں پر قابو پالیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی بچہ چوری کرکے والے گروہ کے خلاف سنجیدہ ہیں اور اس طرح کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکاروں کو اس کے بارے میں اطلاع کردی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details