اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی

بریلی میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری ریاستوں سے آنے والے مہاجر مزدوروں کی آمد کے بعد یہ سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے بریلی میں متاثرین کی تعداد ایک سو سے زائد ہوگئی ہے۔

بریلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی
بریلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی

By

Published : Jun 13, 2020, 10:34 PM IST

بریلی میں ہفتے کے روز آئی وی آر آئی کی جانب سے 110 نمونوں کی رپورٹ آئی، جن میں 11 مریضوں کی رپورٹ مثبت آئی۔ اس میں، دو مثبت مریض شوہر اور اہلیہ ہیں، جن کا کووڈ 19 اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

بریلی ڈویژن کے چار اضلاع بریلی، شاہ جہاں پور، پیلی بھیت اور بدایوں کی آبادی تقریباً ایک کروڑ اُننچاس لاکھ ہے۔ ان چاروں اضلاع میں اس وقت کل کورونا متاثرین کی تعداد ایک سو اکسٹھ ہے۔

بریلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی

اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو فی ایک لاکھ آبادی پر تقریباً ایک کورونا مثبت مریض کا شمار ہوتا ہے۔ وہیں اگر ضلع بریلی کی بات کریں تو یہاں تقریباً پچاس لاکھ کی آبادی والے ضلع میں تقریباً ایک لاکھ پر اوسطاً دو مریض شمار کیے جا سکتے ہیں۔

بریلی میں مسلسل کورونا مثبت مریضوں کے ملنے کی وجہ سے اعلیٰ افسران نے سڑکوں پر گشت کررہے ہیں۔ شہر میں تقریباً دو درجن ہاٹ اسپاٹ بنائے گئے ہیں۔ شہر کے محلّہ شاہ دانہ، سیلانی، بہاری پور، چھوٹی بمن پوری اور دیگر علاقوں میں دوسری ریاستوں سے آنے والے مہاجر مزدوروں کی وجہ کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں یکے بعد دیگرے اضافہ ہو گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details