چینی صدر جینپینگ کی تصویر کو جوتوں ہار پہنایا گیا۔
چین کے خلاف ناراضگی،چینی مصنوعات کی توڑ پھوڑ اور بائیکاٹ کا اعلان چین ہندوستان سرحد پر فوجیوں کی ہلاکت کے بعد پورے ملک میں بے چینی اور ناراضگی پائی جارہی ہے۔
چینی صدر شی زن پنگ کا پتلہ نذر آتش اور مصنوعات کے بائیکاٹ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
اس ضمن میں کسان ایکتا سنگھ کے میٹرو پولیٹن صدر ارجن پرجاپتی کی سربراہی میں اس تنظیم نے نٹھاری منگل بازار چوک پر مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچلو کنٹرول پر جھڑپ میں مارے گئے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وہیں چینی صدر شی جنپنگ کی تصویر پر جوتوں کا ہار ڈال کر اور چینی سامان توڑ کر اس کا بائیکاٹ کر کے اپنا غصہ نکالا۔