ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں مدرسہ عالیہ عربیہ کی خالی پڑی عمارت میں الرازی ہسپتال عارضی طور پر شروع کیا گیا ہے۔ یہاں کورونا وبا کے دوران اپنا علاج کرانے سے قاصر دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو علاج فراہم کرایا جا رہا ہے۔ ہسپتال اپنے محدود وسائل میں بھی ماہر ڈاکٹر کی ایک ٹیم کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں۔
مئو: کورونا کے علاوہ دیگر امراض کا بھی علاج کیا جا رہا ہے - الرازی ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرائے گئے مریضوں میں بھی زیادہ تر پسماندہ طبقات سے آتے ہیں
اترپردیش کے ضلع مئو میں کورونا وائرس اور دیگر امراض سے متاثرہ مریضوں کو بھی علاج مہیا کرایا جا رہا ہے۔ شہر کے چیری ٹیبل ہسپتال اس ضمن میں اہم ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔
کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی لکھنؤ کے ماہر نیورو لوجسٹ رہے ڈاکٹر محمد جمشید کا کہنا ہے کہ الرازی ہسپتال میں بلا تفریق مریضوں کا علاج ہر طرح کی سہولیات کے ساتھ کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر جمشید ابتداء سے ہی یہاں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ہسپتال میں مریضوں کو نہ صرف سستا علاج مہیا کرایا جا رہا ہے، بلکہ انہیں ادویات کے داموں میں بھی چھوٹ دی جا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز یہاں زیر علاج مریضوں میں کورونا وائرس سے بیداری مہم بھی چلا رہے ہیں۔
جیل کی آپ بیتی، کفیل خان کی زبانی
بنکر اکثریت والے مئو ضلع کی کثیر آبادی مالی طور پر کافی کمزور ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے دوران تو ان کے حالات اور بھی خراب ہو گئے ہیں۔ ایسی صورت میں چیری ٹیبل ہسپتال ان کے لیے کافی راحت دے رہے ہیں۔ الرازی ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرائے گئے مریضوں میں بھی زیادہ تر پسماندہ طبقات سے آتے ہیں۔