اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kisan Maha Panchayat in Meerut کسانوں کے مسائل حل کرنے کےلیے میرٹھ میں مہا پنچایت کا اہتمام - UP News

کسان مزدور سنگٹھن کے زیر اہتمام میرٹھ میں ہوئی کسان مہا پنچایت میں مغربی اتر پردیش کے کسانوں نے شرکت کی اس موقع پر کسان لیڈران نے حکومت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسانوں کے مسائل پر حکومت توجہ نہیں دیگی تو کسان میرٹھ کمشنری پارک میں اپنا دھرنا جاری رکھیں گے۔

کسان مہا پنچایت کا اہتمام
کسان مہا پنچایت کا اہتمام

By

Published : Mar 2, 2023, 9:54 PM IST

کسان مہا پنچایت کا اہتمام

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں 11 فروری سے جاری کسان مزدور سنگٹھن کا دھرنا جاری ہے،اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت آج کسان مہا پنچایت کا اہتمام کیا گیا، جس میں مغربی اتر پردیش کے مختلف اضلاع کے ہزاروں کسانوں نے شرکت کی، اس موقع پر کسانوں نے درپیش پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے حکومت کو اپنی طاقت کا احساس کرایا گیا۔ جس میں کسانوں کا گنا بقایا بل بجلی میٹر لگانے آوارہ مویشیوں سے کسانوں فصلوں کو ہو رہے نقصانات سے حکومت کو آگاہ کرایا گیا۔ میرٹھ میں کسان مزدور سنگٹھن کے زیر اہتمام بلائی گئی کسان مہا پنچایت میں مغربی اترپردیش کے کسانوں نے شرکت کی اس موقع پر کسان لیڈران نے حکومت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسانوں کے مسائل پر حکومت توجہ نہیں دیگی تو کسان میرٹھ کمشنری پارک میں اپنا دھرنا جاری رکھیں گے۔

کسان مہا پنچایت کے ذریعے کسانوں نے ایک بار پھر حکومت پر وعدہ خلافی کا الزام لگا کر حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ کسانوں کا مزید کہنا ہے کہ سرکار کسانوں کا استحصال کر رہی ہے ساتھ ہی گنا بقایا بل کی ادائیگی بجلی میٹر لگانے نہروں میں صاف پانی نہ پہنچنے اور آوارہ جانوروں سے فصلوں کو ہو رہے نقصانات سے کسان بے حد پریشان ہے۔ ایسے میں کسان اب حکومت کے خلاف آواز بلند کر اپنی طاقت کا احساس کرا رہا ہے اگر ان کے مطالبات کو پورا نہیں کیا جاتا تو میرٹھ سے یہ تحریک پوری ریاست کے کسانوں کو ساتھ لیکر اپنی مطالبات کو منوانے کے لیے ہر ممکن کو شش کرے گی۔

مزید پڑھیں:Kisan Maha panchayat مظفرنگر میں 15 اکتوبر کو کسان مزدور سنگٹھن مہا پنچایت

ABOUT THE AUTHOR

...view details