اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: امن و امان برقرار رکھنے کے لئے میٹنگ - ضلعی سپرنٹنڈنٹ،پولیس بیبھوکرشن

بابری مسجد اور رام مندر تعلق سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد، ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے مقصد کے لئے ضلعی پولیس انتظامیہ کے عہدیداروں کی جانب سے امن کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہونے والے ضلع بھر کے متمول  شہریوں سے کھل کر بات چیت کی گئی اور امن وامان کے قیام سے متعلق تجاویز بھی حاصل کی گئیں۔

امن و امان برقرار رکھنے کے لئے میٹنگ

By

Published : Nov 5, 2019, 11:14 PM IST

بابری مسجد اور رام مندر تعلق سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد، ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے مقصد کے لئے امیٹی کے آڈیٹوریم میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ضلعی مجسٹریٹ بی این سنگھ کی زیر صدارت ہوا۔

امن و امان برقرار رکھنے کے لئے میٹنگ

اس موقع پر ضلعی سپرنٹنڈنٹ،پولیس بیبھوکرشن اور دیگر اعلی عہدیداروں اور پولیس افسروں اور ضلع کے متمول طبقے نے شرکت کی۔
ضلعی پولیس انتظامیہ کے عہدیداروں کی جانب سے امن کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہونے والے ضلع بھر کے متمول شہریوں سے کھل کر بات چیت کی گئی اور امن وامان کے قیام سے متعلق تجاویز بھی حاصل کی گئیں۔

ضلع بھر سے تمام شہریوں کو ضلع میں امن قائم کرنے اور یکجہتی کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

ضلعی مجسٹریٹ بی این سنگھ نے اس اہم امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے دیئے گئے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد اگر کوئی سماج دشمن عناصر کسی بھی طرح سے سوشل میڈیا یا کسی بھی دوسرے ذرائع سے ضلع کے باہمی بھائی چارہ اور ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ سختی سےنمٹے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ضلع میں دفعہ 144 نافذ ہے، اگر اس کی کسی سے خلاف ورزی ہوتی ہے تو کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ آئی سی سی کی دفعہ 151 کے تحت سماج دشمن عناصر کے خلاف مستقل کارروائی کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ غنڈہ گردی اور این ایس اے کے خلاف بھی فوری طور پر کارروائی کرے گی۔
لہذا ، عدالت عظمیٰ کے فیصلے کو ہر ایک کو احترام کرنا چاہئے اور باہمی بھائی چارہ اور ہم آہنگی کو خراب کرنے کے لئے کسی کی بھی کوشش نہیں کی جانی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ اس اہم معاملے پر سوشل میڈیا پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے اور اگر کوئی فیس بک، ٹویٹر، واٹس ایپ یا دیگر سوشل میڈیا کے ذریعہ ضلع کی باہمی ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ضلعی انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ فوری اور سنجیدگی کے ساتھ کارروائی کرے گی۔

مزید پڑھیں: تاریخ میں آج کے دن کی اہمیت

انہوں نے ضلع کے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کے بعد کوئی بھی جماعت کسی بھی طرح کی خوشی اور دوسری طرح کی سرگرمیوں کا اظہار نہیں کرے گی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details