بازار کھلنے کی وجہ سے بارہ بنکی شہر کی پرانی رونق لوٹتی نظر آئی ہے لیکن اس دوران بازار میں جمع بھیڑ سے باہمی فاصلے اور دیگر احتیاط کھٹائی میں نظر آ رہی ہے جس کی وجہ سے یہاں انفیکشن بڑھنے کا خطرہ نظر آرہا ہے۔
قابل غور ہے کہ بارہ بنکی کی رونق تقریباً 40 روز بعد واپس لوٹی ہے، بازار کھلنے کے بعد عوام بھی بازار میں کثیر تعداد میں نظر آئی ساتھ ہی بارہ بنکی کی عوام بازار کھلنے سے خوش تو ہیں ہی لیکن خطرے کو لے کر بھی تشویش میں ہے اس لیے وہ تمام احتیاط پر عمل کرنے کی وکالت کر رہی ہے۔