اردو

urdu

ETV Bharat / state

Madrasas Survey اپوزیشن جماعتیں مسلمانوں کو گمراہ کر رہی ہیں، دانش آزاد - دانش آزاد ا نے کہا کہ مدارس کی بہتری کے لیے ہو رہا

اتر پردیش کے اقلیتی بہبود کے وزیر دانش آزاد انصاری نے کہا کہ ریاست میں مدارس کا سروے بہتری کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں مدارس کو بند کرنے اور ان پر بلڈوزر چلانے کی بات کر کے مسلمانوں کو گمراہ کر رہی ہیں۔ Madrasas Survey

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 17, 2022, 7:11 PM IST

بارہ بنکی: اتر پردیش کے اقلیتی بہبود کے وزیر دانش آزاد انصاری نے مدارس کی بہتری کے لیے کیے جا رہے سروے کے کام کی ستائش کی ہے اور کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں اس معاملے پر افواہ پھیلا کر عوام کو گمراہ کر رہی ہیں۔Madrasas Survey

آزاد نے صورتحال کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ سروے کے بعد مدارس کو نہ تو بند کیا جائے گا اور نہ ہی ان پر بلڈوز چلایا جائے گا۔ اپوزیشن جماعتیں مدارس کو بند کرنے اور ان پر بلڈوزر چلانے کی بات کر کے مسلمانوں کو گمراہ کر رہی ہیں۔ یہاں ایک پرائیویٹ اسکول میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے رآزاد نے مسلمانوں سے اپوزیشن کی باتوں میں نہ آنے کی اپیل کی ۔ اس دوران انہوں نے مدارس کے سروے کو لے کر اٹھائے جانے والے سوالات پر اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت کے ذریعہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کے فارمولے پر چلنے والے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے اپوزیشن پارٹیاں پریشان ہیں اور اس لیے وہ عوام کو ڈرا دھمکا کر گمراہ کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سروے کے بعد جن مدارس میں کوئی کمی ہے ان کی حالت بہتر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتشار پھیلانے والے وہی ہیں جنہوں نے ہمیشہ مسلمانوں کو ووٹ بینک سمجھا ہے۔ آج جب مسلمان مودی اور یوگی کی قیادت میں آگے بڑھ رہے ہیں تو اپوزیشن کو درد ہونے لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Naqvi On Madrasas Survey مدارس پر شک نہیں کرنا چاہیے، لیکن سروے پر ہنگامہ خود سوال بن جاتا ہے

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details