اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: محکمہ بجلی کو ملا لائن درست کرنے کا موقع - لاک ڈاؤن

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں لاک ڈاؤن کے دوران محکمہ بجلی کو آسانی سے لائن اور ٹرانسفارمر کی سروسنگ کرنے کا موقع مل گیا ہے۔

لاک ڈاؤن: محکمہ بجلی کو ملا لائن درست کرنے کا موقع
لاک ڈاؤن: محکمہ بجلی کو ملا لائن درست کرنے کا موقع

By

Published : Apr 10, 2020, 10:11 AM IST

شہر کی تمام لائنوں کو درست کے ساتھ ٹرانسفارمر کے آس پاس کی جھاڑیوں کو صاف کیا جا رہا ہے۔ اس کاروائی میں لاک ڈاؤن کے دوران بغیر خلل بجلی سپلائی تو ہوگی ہی ساتھ ہی گرمی کے پیش نظر تمام تیاریاں بھی مکمل ہو جائیں گی۔

لاک ڈاؤن: محکمہ بجلی کو ملا لائن درست کرنے کا موقع

لاک ڈاؤن کے دوران جہاں لوگوں کو گھروں میں رہنے سے کچھ پرہشنیاں ہو رہی ہیں۔ وہیں آئندہ وقت میں انہیں اس کے متعدد فائیدے بھی نظر آئیں گے۔ کیوں کہ لاک ڈاؤن کے وقفے میں تمام ایمرجینسی محکموں کو اپنے وسائل درست کرنے کا اچھا موقع حاصل ہوا ہے. محکمے بجلی کے ذریعہ بھی لاک ڈاؤن کا بہتر استعمال کیا جا رہا ہے۔

محکمہ بجلی تمام لائن اور ٹرانسفارمر کی سروسنگ کرا رہا ہے تاکہ عوام کو لاک ڈاؤن کے دوران بہتربجلی سپلائی ملے اور ساتھ ہی اس کے ذریعہ گرمی کے پیش نظر تمام تیاریاں مکمل کر لی جائیں۔ کیوں کہ گرمی کے موسم میں کنزمشن میں اضافے سے لائین میں زیادہ خرابی آتی ہے اور اس دوران عوام کے سڑکوں پر اترنے کا خطرہ بنا رہتا ہے۔

اس لئے محکمہ بجلی تمام لائن اور ٹرانسفارمر کی سروسنگ پہلے ہی کرا لے رہا ہے۔ تاکہ کم از کم شٹ ڈاؤن میں لاک ڈاؤن کے دوران عوام کو بجلی بھی دستیاب ہو اور گرمیوں سے پہلے لائین بھی درست ہو جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details