اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریلوے اسٹیشن کے تیسرے دروازے کا افتتاح - opening of the third door at moradabad railway station

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں مرادآباد ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی سہولت کے پیش نظر تیسرے دروازے کا افتتاح عمل میں آیا۔

opening of the third door at moradabad railway station
ریلوے اسٹیشن کے تیسرے دروازے کا افتتاح

By

Published : Jan 3, 2020, 7:57 AM IST

محکمہ ریلوے کی جانب سے نئے سال کے پہلے ہی دن شہر کی کثیر آبادی کو راحت پہنچانے کے لئے اسٹیشن پر تیسرا دروازہ کا تحفہ عوام کو دیا گیا۔

ریلوے اسٹیشن کے تیسرے دروازے کا افتتاح

خیال رہے کہ مراداباد ریلوے اسٹیشن کا ایک عام دروازہ ہے جو شہر کے بودھ بازار کے سامنے ہے، تو وہیں دوسرا دروازہ ریلوے لائن کی دوسری جانب ہے۔

شہر کی کثیر آبادی کے پیش نظر لوگوں کو اسٹیشن کے اندر جانے کے لئے کافی دوری طے کرنی پڑتی تھی، جس کو ذہن میں رکھ کر ریلوے نے پلیٹ فارم نمبر پانچ کے سامنے تیسرے دروازہ کی تعیمیر کرائی ہے۔

تیسرےدروازے کے افتتاح کے بعد لوگوں کو ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر پہنچنے میں آسانی ہو رہی ہے۔

مراداباد کمشنری کے ریلوےکمشنر ترون پرکاش نے کہا کہ نئے سال پر یہ تحفہ مراداباد کی عوام کو دیا جا رہا ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details