اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hooliganism In Noida نوئیڈا کی سڑک پر کھلے عام غنڈی گردی، پولیس لا علم - میشنریٹ سسٹم لاگو

نوئیڈا کے سیکٹر 126 میں واقع ایمٹی یونیورسٹی کے سامنے نصف درجن بدمعاشوں نے ایک نوجوان پر جان لیوا حملہ کیا۔ اس دوران نوجوان کے ساتھ ایک نوجوان خاتون بھی موجود تھی۔ بے رحم شرپسندوں نے لڑکی کو بھی نہیں بخشا۔ لوگوں نے اگر نہ بچایا ہوتا تو کوئی بھی بڑا حادثہ ممکن تھا۔ ادھر پولیس شکایت کا انتظار کر رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔Hooliganism In Noida

نوئیڈا کی سڑک پر کھلے عام غنڈی گردی،پولیس لا علم
نوئیڈا کی سڑک پر کھلے عام غنڈی گردی،پولیس لا علم

By

Published : Apr 4, 2023, 10:26 AM IST

نوئیڈا کی سڑک پر کھلے عام غنڈی گردی،پولیس لا علم

نوئیڈا:ریاست اترپردیش کے ہائی ٹیک سٹی نوئیڈا کے سیکٹر126 میں چند شرہسندوں نے ایمٹی یونیورسٹی کے سامنے ایک نوجوان لڑکے اور خاتون پر حملہ کردیا۔اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

تقریباً نصف درجن طلباء نے حملہ کیا:
لڑائی کی ویڈیو 23 سیکنڈ کی ہے۔ جس میں کچھ شرپسند ایک نوجوان کو بے دردی سے پیٹ رہے ہیں۔ نوجوان پر بیلٹ سے حملہ کیا جا رہا ہے۔ ان کی تعداد نصف درجن سے زیادہ ہے۔ سڑک کے بیچوں بیچ دن کی روشنی میں لڑائی کے دوران لوگوں کا ہجوم تھا۔ ایک نوجوان خاتون اس شخص کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے جسے مارا پیٹا جا رہا ہے۔

پولیس تفتیش میں مصروف:
ہجوم میں کھڑے ایک شخص نے حملہ کے واقعے کو اپنے کیمرے میں قید کر لیا اور اسے وائرل کر دیا۔ پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بات کر رہی ہے۔

اس ویڈیو میں ایک لڑکی اور کچھ سیکورٹی گارڈز مداخلت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس معاملے میں کسی بھی فریق نے پولیس سے معاملے کی شکایت نہیں کی ہے۔ ویڈیو کی بنیاد پر ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب کاروں اور موٹر سائیکلوں سے کرتب دکھانے (اسٹنٹ) کے واقعات میں بھی کمی نہیں آ رہی۔ سیکٹر-59 میں انٹرنیٹ میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہا ہے۔ جس میں بلیٹ پر سوار دو نوجوان تبدیل شدہ (ماڈیفائڈ) سائلنسر سے پٹاخوں کی آوازیں نکال رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Drug Smuggling in Basti ضلع بستی میں دو کروڑ کی منشیات سمیت پانچ گرفتار

دوسری طرف کار سے لٹک کر ایک نوجوان بلٹ کے ساتھیوں کی ریل بنا رہا تھا۔ویڈیو انٹرنیٹ میڈیا پر گردش کرنے کے بعد ٹریفک پولیس نے کار مالک کو 23500 روپے جرمانہ کیا ہے۔ تاہم 45 سیکنڈ کی ویڈیو میں بلٹ کا نمبر واضح نہ ہونے کی وجہ سے کارروائی نہیں کی گئی۔ پولیس ڈرائیور کی تلاش کر رہی ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details