اترپردیش میں ا سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر راج بھر کو ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج سے قبل ہی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ راج بھر مظاہرے کا دوسرا راستہ تلاش کررہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ وہ کتنے کامیاب ہوتے ہیں۔
دوسری جانب اسمبلی انتظامیہ نے احتجاج کو دیکھتے ہوئے ودھان بھون کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا ہے۔ تمام دروازوں پر اسمبلی گارڈ تعینات کر دیے گئے ہیں۔ ودھان بھون کے آس پاس پولیس تعینات کر دیے گئے ہیں۔ اوم پرکاش راج بھر بھارتیہ جنتا پارٹی کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت میں وزیر تھے۔ حکومت کے ساتھ تال میل نہ مل پا نے کی وجہ سے وہ حکومت سے باہر ہوگئے۔ وہ پہلے کی طرح اب بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف کھلا محاذ پر ہیں۔
بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر پسماندہ، غریب ، دلتوں کے ساتھ ناانصافی کا الزام لگاتے رہے ہیں۔