نہرو ہاکی ٹورنامنٹ میں اسکولز کی عدم دلچسپی - nehru hockey tournament
ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں نہرو ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے ہونے والے ٹرائل میچ میں صرف دو ٹیموں نے ہی حصہ لیا۔
ٹرائل میچ کے لیے صرف 2 اسکولز کی ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ اس میچ کے بعد 20 اگست کو ہونے والے ٹورنامنٹ کےلیے ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔
آج کھیلے گئے ٹرائل میچ میں صرف عظیم الدین اشرف اسلامیہ انٹرکالج بوائز ٹیم اور جمیل الرحمان گرلز انٹرکالج ٹیم نے ہی حصہ لیا۔
نہرو ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے شہر کے تمام اسکولز کو دعوت نامے بھیجے گئے تھے لیکن اسکولز اور طلبا نے اس میں کوئی خاص دلچسپی نہیں دکھائی اور صرف دو ٹیموں نے ہی ٹورنامنٹ کے ٹرائل میچ میں حصہ لیا۔
TAGGED:
nehru hockey tournament