اردو

urdu

ETV Bharat / state

'اب صرف وزیر اعظم سے ہی مذاکرات ہوں گے' - بھارتیہ کسان یونین

بھارتیہ کسان یونین بھانو کے قومی صدر ٹھاکر بھانو پرتاپ سنگھ نے کہا ہے کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ کسی اور وزیر یا رہنما سے بات چیت نہیں کریں گے۔ اب صرف اور صرف وزیر اعظم نریندر مودی سے ہی مذاکرات ہوں گے'۔

only talks with prime minister narendra modi now says bhartiya kisan union bhanu president
'اب صرف وزیر اعظم سے ہی مذاکرات ہوں گے'

By

Published : Dec 4, 2020, 8:28 PM IST

مرکزی حکومت کے ذریعے پاس کیے گئے تین زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کاملک گیر احتجاج مسلسل جاری ہے۔ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے حکومت سے فیصلہ کن جنگ کی تیاری کرلی ہے۔

'اب صرف وزیر اعظم سے ہی مذاکرات ہوں گے'

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں بھارتیہ کسان یونین بھانو کے قومی صدر ٹھاکر بھانو پرتاپ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ کسی اور وزیر یا رہنما سے بات چیت نہیں کریں گے۔ اب صرف اور صرف وزیر اعظم نریندر مودی سے مذاکرات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ کچھ ہفتوں میں کورونا کی ویکسین تیار ہوجائے گی: مودی

وزیراعظم ہی کسان کمیشن تشکیل دے سکتے ہیں۔ لہذا ہم صرف اور صرف وزیراعظم نریندر مودی سے ہی ملاقات کریں گے، دیگر صورت میں اگر ہمارے مطالبے مسترد کر دیے جاتے ہیں تو ہماری تحریک مسلسل جاری رہے گی۔

بھارتیہ کسان یونین بھانو کے قومی صدر ٹھاکر بھانو پرتاپ سنگھ نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ صرف وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے اور اس سے کم کچھ بھی قابل قبول نہیں ہے۔ اگر وزیر اعظم نریندر مودی ان سے نہیں ملتے ہیں تو یہ تحریک تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی۔ اب وزیر اعظم کو سوچنا ہوگا کہ وہ احتجاج ختم کرنا چاہتے ہیں یا پھر اسے جاری رکھنے کے حق میں ہیں، فیصلہ انہیں کرنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details