بنارس کے گیان واپی دوال منڈی میں واقع کھجور والی مسجد للا پورہ میں پکی مسجد سمیت پورے شہر کے مساجد میں صرف پانچ لوگوں نے نماز جمعہ ادا کی بقیہ پورے شہر کے لوگوں نے اپنے گھروں میں نماز ظہر ادا کی۔
نماز جمعہ کی بجائے نماز ظہر کی ادائیگی بنارس کی مسجدوں کے باہر ضلع انتظامیہ کی جانب سے نوٹس لگایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کا نفاذ ہے اس لیے سبھی لوگ اپنے گھروں میں نماز ادا کریں۔
وہیں سیول ڈفنس کے رضا کار مسجد کے باہر کھڑے رہ کر مسجد کا رخ کرنے والے لوگوں کو سمجھا کر انھیں اپنے گھروں میں نماز ادا کرنے کی تلقین کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مفتی شہر عبدالباطن نے اعلان کیا تھا کہ پورے شہر کے مسجدوں میں فقط پانچ لوگ نماز جمعہ ادا کریں گے اور بقیہ افراد اپنے گھروں میں نماز ظہر ادا کریں گے۔
انھوں نے مزید کہا تھا کہ اس کی پابندی ہر کسی پر سختی سے ضروری ہے اگر اس کی پابندی نہیں کی گئی تو بڑے خطرات کا خدشہ ہے جس پر پورے شہر کے لوگوں نے عمل کیا اور آج نماز جمعہ کے بجائے اپنے گھروں میں لوگوں نے ظہر کی نماز ادا کی۔