اردو

urdu

ETV Bharat / state

'تعلیم یافتہ افراد ہی جراثم کش ادویہ فروخت کرسکتے ہیں'

تعلیم یافتہ بےروزگاروں کو روزگار مہیا کرانے کے لئے مرکزی حکومت نے منفرد پہل کی ہے۔

'تعلیم یافتہ افراد ہی جراثیم کش ادویہ فروخت کرسکتے ہیں'
'تعلیم یافتہ افراد ہی جراثیم کش ادویہ فروخت کرسکتے ہیں'

By

Published : Sep 30, 2020, 9:59 AM IST

مرکزی حکومت نے یوریہ سمیت تمام جراثم کش ادویہ کی فروخت کے لئے تعلیمی لیاقت کے ساتھ اس کے لئے 15 روز کی ایک خاص ٹریننگ لازمی کر دی ہے۔اس سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

'تعلیم یافتہ افراد ہی جراثیم کش ادویہ فروخت کرسکتے ہیں'

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں محکمہ زراعت کی جانب سے آئی این ایم کی یہ 15 روزہ خاص ٹریننگ شروع ہو گئی ہے۔

اس ٹریننگ کے لئے پہلے بی ایس ایگریکلچر کی تعلیمی لیاقت طئے کی گئی تھی، لیکن اب اس میں میٹرک پاس نوجوانوں کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

یہ خاص 15 روزہ ٹریننگ یافتہ ہی اب یوریہ یہ دیگر زرعی دواؤں کی فروخت کا لائسینس لے سکیں گے۔

خاص بات یہ ہے کہ یہ ٹریننگ یافتہ یوریہ کے دوکاندار کسانوں کو جدید اور بہتر زراعت کے نسخے اور یوریہ کے استعمال کی مقدار بطی باتائیں گے۔

مزید پڑھیں:بینڈ باجا کے کاروبار پر کورونا کا اثر، تاجر پریشان

یہی نہیں یہ بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے کہ انہیں دکانداروں سے زراعت سے متعلق اسکیمات کو نافذ کرانے میں مدد لی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details