لکھنئو: امیر الدولہ پبلک لائبریری میں مجموعی کتابوں کی تعداد ایک لاکھ ساٹھ ہزار ہے جنہیں لکھنؤ اسمارٹ سٹی نے ڈیجیٹل کرنے کا عزم کیا تھا۔ 80 ہزار پیج اسکین، کمپیوٹر لیب، وائی فائی سہولت ڈیجیٹل کیٹلاگ، کتابوں میں ڈیجیٹل کارڈ، جیسے متعدد سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا تھا لیکن انتظامیہ کی سست روی اور غیر معیاری کام کی وجہ سے لائبریری میں پڑھنے والے طلبا کو سہولت میسر نہیں ہے۔ Amirudaula Public Library
ای ٹی وی بھارت نے امیر الدولہ پبلک لائبریری میں پڑھنے والے امتیاز سے بات چیت کی تو انہوں نے بتایا کہ لائبریری میں کتابوں کے کیٹلاگ کی حالت انتہائی ابتر ہے کتابیں بے ترتیبی سے رکھی ہوئی ہیں۔ نئی کتابوں کا مجموعہ کم ہے۔ قدیم نصاب کے اعتبار سے یہاں کتاب موجود ہیں تاہم جدید نصاب پر کوئی توجہ نہیں۔ لائبریری میں کمپیوٹر لیب ہے لیکن پڑھنے والوں کی وہاں تک رسائی ناممکن ہے۔ کمپیوٹر لیب میں انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے۔ مجموعی طور پر جدید تکنیک سے لیس کے حوالے سے لائبریری میں اب تک کوئی خاص سہولیات نہیں دی گئی ہے۔
راشی نے بتایا کہ لائبریری کی اے سی خراب ہے پنکھے انتہائی خستہ حال میں چل رہے ہیں اور نیچر کرسی میز کی بھی حالت ٹھیک نہیں ہے دوسری بار بجٹ منظور ہوا ہے اس اعتبار سے اگر جدید تکنیک سے لیس کی بات کی جائے تو لائبریری میں جدید تکنیک کے نام پر کوئی سہولت موجود نہیں ہے۔ ای ٹی وی بھارت کو لائبریری کے ملازم نے بتایا کہ لائبریری کو اگرچہ ڈیجیٹل کیا جارہا ہے تاہم جو اصل کتابیں ہیں ان کو ڈمپ کر دیا جارہا ہے جس سے لائبریری ایک بڑا سرمایہ کھو رہی ہے۔ Amirudaula Public Library