کورونا وائرس کے قہر کی وجہ سے سرکاری، فلاحی اسکیموں کی رفتار دھیمی ہوگئی ہے۔
شادی انودان اسکیم میں صرف 300 درخواستیں اُتر پردیش حکومت کی جانب سے غریب ، ضرورتمند اور پسماندہ طبقہ کی لڑکیوں کی شادی میں امداد کے لیے عمل میں لائی گئی شادی انودان اسکیم بھی کورونا وبا کے سبب پیدا ہوئے حالات کا شکار ہو گئی ہے ۔
میرٹھ میں محکمہ اقلیتی فلاح سے لیکر سماجی بہبود اور محکمہ پچھڑا سماج کے زیر اہتمام عمل میں لائی گئی شادی امداد اسکیم کی رفتار کافی سست ہو گئی ہے ۔
گزشتہ تین ماہ میں لاک ڈاؤن کے سبب جہاں شادیوں کی بہت کم تعداد میں آن لائن درخواستیں موصول ہوئی ہے۔ شادی امداد اسکیم میں تین سو درخواستیں موصول ہوئی ہیں لیکن کورونا وبا کے سبب لاک ڈاؤن کی وجہ سے سرکاری کام متاثر ہونے اور بجٹ حاصل نہ ہونے سے مستحقین کے کھاتے میں شادی امداد کی 20 ہزار روپیے کی رقم جمع نہیں کی جا سکی ہے ، حالانکہ محکمہ کے زمہ دار افسران کا کہنا ہے کہ آن لائن درخواستیں منظور کی جا رہی ہیں لیکن لاک ڈاؤن میں شادیاں نہ ہونے کی وجہ سے درخواستوں کی تعداد کافی کم رہی ہے۔
ملک میں لاک ڈاؤن کے سبب سست ہوئی سرکاری فلاحی اسکیموں کی رفتار کے ساتھ ہی شادی امداد اسکیم کے تحت غریب لڑکیوں کی شادی کے لیے درخواستوں کی تعدادکم ہو نے سے ایک بات تو صاف ہے کہ کورونا کال میں ان غریب لڑکیوں كو شادی سے محروم ہونا پڑے گا ۔