اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ 19: رامپور میں آن لائن نماز تراویح پر خصوصی رپورٹ - Online Taraweeh prayers in Rampur in view of Corona

مسلسل یہ دوسرا ماہ رمضان المبارک ہے۔ مسلمان اجتماعی عبادات سے پوری طرح محروم ہو گئے ہیں۔ رامپور میں اسلامی اسکالر ڈاکٹر سید عبداللہ طارق نے ایک انوکھی شروعات کرتے ہوئے آن لائن تراویح کے اہتمام کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

Online Taraweeh prayers in Rampur in view of Corona, special report
کورونا کے پیش نظر رامپور میں آن لائن نماز تراویح، خصوصی رپورٹ

By

Published : Apr 24, 2021, 9:05 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر سید عبداللہ طارق آن لائن نماز جمعہ کے بعد اب آن لائن نماز تراویح کا بھی اہتمام کروا رہے ہیں۔ کس طرح ادا کی جاری رہی ہیں آن لائن تراویح؟ دیکھئے یہ خصوصی رپورٹ۔

رمضان المبارک میں قرآن کریم کو مکمل پڑھنے اور سننے کے لئے تراویح جیسی خصوصی عبادت کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کو دنیا بھر کے مسلمان بہت ہی خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کرتے ہیں۔

کورونا کے پیش نظر رامپور میں آن لائن نماز تراویح، خصوصی رپورٹ

مسلسل یہ دوسرا ماہ رمضان المبارک ہے مسلمان اجتماعی عبادات سے پوری طرح محروم ہو گئے ہیں۔


رامپور میں اسلامی اسکالر ڈاکٹر سید عبداللہ طارق نے ایک انوکھی شروعات کرتے ہوئے آن لائن تراویح کے اہتمام کا سلسلہ شروع کیا ہے۔


اس تعلق سے سید عبداللہ طارق کا کہنا ہے کہ کورونا جیسے ناخوشگوار حالات میں جب مسلمان باجماعت عبادات سے محروم ہو رہے ہیں تو اس سے اسلامی اجتماعیت کے بھی بکھرنے کے اندیشے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہی وجہ کہ وہ آن لائن تراویح کا اہتمام کروا رہے ہیں تاکہ قانون پر بھی عمل ہو جائے اور اسلامی اجتماعیت بھی نہ بکھرنے پائے۔


سید عبداللہ طارق کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے آن لائن نماز کا سلسلہ شروع کیا تو شروع میں لوگوں کو بڑا عجیب لگا لیکن اب بڑی تعداد نے اس کو قبول بھی کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس آن لائن نماز تراویح میں ملک کے دیگر خطوں کے ساتھ ہی اوقات نماز کے حساب سے مشرق وسطی کے کچھ ممالک کے باشندے بھی جڑتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details